SBS Urdu - ایس بی ایس اردو artwork

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

2,929 episodes - Urdu - Latest episode: 9 days ago - ★★★★ - 7 ratings

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

News
Homepage Apple Podcasts Google Podcasts Overcast Castro Pocket Casts RSS feed

Episodes

How to maximise safety when using child car seats - بچوں کی کار سیٹ استعمال کے وقت حفاظت کیسے بڑھائی جائے

April 17, 2024 04:36 - 9 minutes - 8.34 MB

All parents and carers want to ensure their children travel safely when in a car. In this episode, we explore some of the legal requirements and best practices for child car restraints to ensure that children have the maximum chance of survival in case of a crash. - تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب ان کے بچے گاڑی میں ہوں تو محفوظ طریقے سے سفر کریں۔ آسٹریلیا ایکسپلینڈ کی اس قسط میں، ہم بچوں کی کار میں حفاظت کے لیے کچھ قانونی تقاضوں اور بہترین طریقوں کا...

نیوز فلیش:17 اپریل 2024:وفاقی حکومت امیگریشن سے متعلق عدالتی احکامات کے لئے تیار ہے

April 17, 2024 03:25 - 4 minutes - 3.78 MB

ہائی کورٹ غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف قانونی چیلنج کی سماعت کر رہی ہے ,وفاقی اپوزیشن نے قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے فوری تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن کل کھولا جائے گا تاہم کوئی تجارت نہیں ہوگی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

آنتوں کا کینسر محض بڑی عمر کا مرض نہیں ۔ خبردار رہیں

April 17, 2024 03:10 - 7 minutes - 6.91 MB

طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم عمر کے افراد میں بھی کی آنتوں کے کینسر کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس باعث بروقت تشخیص کی ضرورت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات اور ماہرین کی رائے سنیئے اس پوڈ کاسٹ میں

کار مسیحائی کے لئے درکار نہیں کچھ اور:دونوں ہاتھوں سے معذور دوسرے معذور افراد کیلیے مسیحا بننے والا ارشد علی

April 17, 2024 00:53 - 10 minutes - 19.4 MB

اپنے ہاتھوں کو ایک حادثے میں کھو دینے والا دوسرے معذوروں کا سہارا بن گیا، یہ کہانی ہے ایک ایسے شخص کی جو خود تو دونوں ہاتھوں سے معذور ہے لیکن دوسرے معذور افراد کی زندگیوں میں ان کا ہاتھ بٹا رہا ہے،

نیوز فلیش:16اپریل 2024 : سڈنی چرچ حملہ ، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی قوم سے متحد رہنے کی اپیل

April 16, 2024 06:55 - 3 minutes - 2.9 MB

بونڈی میں ہونے والے سانحہ میں دو غیر ملکیوں کی ہلاکت پر کمیونٹیز سوگوار ،وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی آزاد ماحلیاتی ایجنسی کا قیام۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

ملئے کیٹ سے جو ڈھول کی تھاپ کو دل کی ڈھڑکن سے تعبیر دیتی ہیں

April 16, 2024 00:49 - 3 minutes - 3.41 MB

کیٹ ایک آسٹریلین ڈرمر یا ڈھول نواز ہیں، انہوں نے فن بھارت میں سیکھا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان بھی چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈھول کی تھاپ انہیں ایک وسیع دنیا میں لے جاتی ہے جہاں وہ اپنے بنانے والے سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔

سڈنی حملے میں مارے جانے والوں کی شناخت، سلامتی کونسل میں ایران, اسرائیل کے درمیان تلخ کلامی

April 15, 2024 06:48 - 3 minutes - 3.49 MB

سڈنی چاقو حملے میں مارے جانے والے چھ افراد کی شناخت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، مائیگریسن ایکٹ میں ترمیم کے مجوزہ قانون پر تنقید اور پارلیمانی انکوائری میں سپر مارکیٹس کی جانب سے بلند قیمتوں کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی طرز کے قوانین کی تجویز

ثقافتی تنوع کے ساتھ اتحاد کا احساس:سلام فیسٹ

April 15, 2024 05:02 - 6 minutes - 6.36 MB

موسیقی، خوبصورت ملبوسات اور مزیدار کھانوں سے لے کر تیر اندازی کے فن تک میلبرن میں منعقد سلام فیسٹ میں کوشش کی گئی کہ مسلمان ممالک کےمختلف ثقافتی رنگ آسٹریلین انداز میں نمایاں کئے جائیں۔

Diverse yet together: Eid celebrations at Salam Fest - ثقافتی تنوع کے ساتھ اتحاد کا احساس:سلام فیسٹ

April 15, 2024 05:02 - 6 minutes - 6.36 MB

During Eid ul Fitr, Muslims across the globe celebrate their diversity while fostering a sense of togetherness. Salam Fest is an event that embodies this spirit by showcasing Muslim heritage through cultural displays, art exhibits, and culinary offerings. The festival provides a platform for Muslims to embrace and appreciate the differences that exist within their communities. As a result, it fosters a sense of unity among those who attend. The event offers a unique opportunity to experience ...

Faraz Tahir's first day of duty at Westfield Bondi ends in fatal stabbing - چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے فراز طاہر، جن کی ڈیوٹی کا پہلا دن ان کی زندگی کا آخری دن بن گیا

April 15, 2024 04:46 - 11 minutes - 26.4 MB

Faraz Tahir's brother, Shiraz Ahmed, based in Pakistan, revealed that Faraz, who tragically lost his life in the Bondi Junction stabbing, mentioned during their final phone call on the day of the incident that it was his first day on duty at the shopping center. Faraz's family had been in search of a bride for him, and he had plans to celebrate Eid over the weekend with friends. Shajar Ahmed, who assisted Faraz in securing a job in Australia and holds a managerial position in his security com...

ہفتہ رفتہ:12 اپریل 2024:قابل تجدید توانائی کے استعمال میں بہتری کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے اسکیم متعارف

April 12, 2024 02:21 - 7 minutes - 16.7 MB

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں غلطی کر رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے کیو کے قریب ایک بڑا پاور پلانٹ تباہ ہوگیا۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

سپورٹس راونڈ اپ: پاکستان اسکواش ٹیم کی آسٹریلین جونئیر اوپن میں شاندار کارکردگی ،آٹھ میڈلز جیت لیے

April 12, 2024 01:25 - 8 minutes - 9.73 MB

پاکستان اسکواش ٹیم کی آسٹریلین جونئیر اوپن میں شاندار کارکردگی ،آٹھ میڈلز جیت لیے, بیٹر عثمان خان پاکستان ٹیم میں شامل ،ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے پانچ سال کی پابندی, پاکستان کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی سابق کرکٹر وقار یونس کے بھائی سے منگنی۔

نیوز فلیش11اپریل 2024: پیداوار اور توانائی کے شعبوں پر توجہ اور اسانج کی معافی کی کوشش

April 11, 2024 08:02 - 4 minutes - 3.73 MB

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے ملکی معیشت کی پیشرفت کے لیے پیداواری شعبے اور توانائی کے شعبے کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جولیان آسانج کی معافی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Navigating the implicit right to protest in Australia - آسٹریلیا میں پر امن احتجاج کے اصول جان کر جیل جانے سے بچیئے

April 11, 2024 05:14 - 7 minutes - 6.52 MB

Every week, impassioned Australians take to the streets, raising their voices in protest on important issues. Protesting is not an offence, but protesters sometimes test the limits of the law with extreme and antisocial behaviour. The chance of running into trouble depends on where you’re protesting and how you behave. - ویسے یہ تاثر خاصا عام ہے آسٹریلیا میں حق احتجاج سب کو میسر ہے، لیکن یاد رکھیے کہ یہ آزادی بظاہر آئین میں درج نہیں۔ یونیورسٹی آف نیو ساوتھ ویلز سے منسلک قانون دان پروفیسر ...

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تشدد کے خاتمے کی 'واحد امید' ہے، وزیر خارجہ پینی وونگ

April 10, 2024 06:54 - 8 minutes - 7.7 MB

حکومتی پوزیشن میں ایک اہم تبدیلی میں وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہو سکتا ہے۔ محترمہ وونگ نے امن اور مقامی رہائشیوں کی طویل مدتی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل کی وفاقی حکومت کی منظوری کو بھی دہرایا ہے۔

From hobby to hustle: Crafting culinary delights for fun and profit - مزیدار کھانے بنانا شوق بھی اور بزنس بھی

April 10, 2024 06:32 - 9 minutes - 8.96 MB

Nadia Khan, a seasoned chef, is currently spearheading her own culinary venture. She emphasizes punctual delivery, unwavering quality, and distinctive flavors as the hallmarks of her operation. - نادیہ خان ایک پروفیشنل شیف ہیں اور اب اپنا کھانا پکانے کا کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر آڈر کی فراہمی، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنا اور ذائقہ کے ساتھ اپنی خاص تراکیب ، یہ سب ان کی انفرادی پہچان ہیں۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

ہماری جانب سے عید مبارک

April 10, 2024 04:27 - 10 minutes - 9.95 MB

ایک طرف اہل خانہ کے ساتھ پہلی عید اور ایک طرف عیدوں کی سلور جوبلی ، عید کے دن احباب کا ساتھ ہو تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس پوڈ کاسٹ میں گفتگو سنئے کہ ایس بی ایس اردو کی ٹیم کیسے عید منا رہی ہے ۔

نیوز فلیش:10اپریل 2024:آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں آج عید الفطر ہے

April 10, 2024 03:30 - 3 minutes - 3.23 MB

وفاقی اپوزیشن نے پینی وونگ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے پر سوال اٹھایا۔ اساتذہ کی کمی نیو ساوتھ ویلز میں اسکولوں کے پرنسپلز کلاس روم واپس لوٹیں گے. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

آسٹریلیا میں رمضان کے دوران اعتکاف کی عبادت کیسے کی جاتی ہے؟

April 09, 2024 07:03 - 6 minutes - 5.55 MB

رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی آسٹریلیا میں مقیم مسلمان برادری کے افراد اپنی ایک اور اہم مذہبی عبادت، اعتکاف کو پایہ تکیمل تک پہنچارہے ہیں، جس کے تقاضے دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں یہاں خاصے مختلف ہیں۔

آسٹریلیا میں رمضان کے دوران اعتکاف کی عبادت کیسی کی جاتی ہے؟

April 09, 2024 07:03 - 6 minutes - 5.55 MB

رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی آسٹریلیا میں مقیم مسلمان برادری کے افراد اپنے ایک اور اہم مذہبی عبادت، اعتکاف کو پایہ تکیمل تک پہنچارہے ہیں، جس کے تقاضے دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں یہاں خاصے مختلف ہیں۔

میلبرن میں منعقد چاند رات ملٹی کلچرل فیسٹول خواتین کے لئے مواقع فراہم کرنے کا باعث ہے

April 09, 2024 07:02 - 7 minutes - 11.5 MB

سامعین رمضان المبارک کے اختتام پر یکم شوال کا چاند نظر آتے ہی چاند رات کی گہماگہمی اورعید کی تیاری چاند رات کا ثقافتی خاصہ ہے اس حوالے سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں چاند رات منانے کی روایت کو جاری رکھنے کی کوشش میں ایک چاند رات ملٹی کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا. پیش ہیں اس ایونٹ کی تصویری جھلکیاں

پردیس میں رہ کر دیس کی عید، ریجنل آسٹریلیا میں تہوار کیسے منائیں؟

April 09, 2024 06:41 - 7 minutes - 11.5 MB

تہیوار کو کوئی بھی موقع ہو پردیس میں رہنے والوں کو گھر کی یاد ستاتی ہی ہے لیکن ریجنل علاقوں میں تنہائی کچھ زیادہ محسوس ہو سکتی ہے ، تاہم ریجنل آسٹریلیا میں مقیم ملٹی کلچرل مسلم کمیونٹیز اجتماعی افطار، کمیونٹی ضافتوں اور عید ملن کی دعوتوں کے ذریعے اس تنہائی کو دور کر کے خوش رہنے کی کوشش کرتی ہیں ۔

نیوز فلیش: 9 اپریل 2024: آسٹریلیا کے نئے فوجی سربراہ کی تقرری

April 09, 2024 06:13 - 28 seconds - 645 KB

آسٹریلیا کے نئے ڈیفنس چیف کی تقرری, میکسیکو اور شمالی امریکہ میں مکمل گرہن, دنیا بھر میں مسلمانوں کی عید الفطر کی تیاریاں جاری

نیوز فلیش: 8 اپریل 2024: آسٹریلین ڈیفنس فورس کے سابق سربراہ اسرائیلی حملوں پر وفاقی حکومت کے خصوصی مشیر نامزد

April 08, 2024 06:10 - 28 seconds - 1.09 MB

حکومت ایمرسن کے جائزے میں تجویز کردہ کولز اور وول ورتھ کے لیے بڑے پیمانے پر جرمانے کے نظام کی حمایت کرتی ہے۔ فوڈ اینڈ گروسری کوڈ میں تبدیلیوں کے تحت سپر مارکیٹوں کو 10 ملین دالر کےجرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، آسٹریلین ڈیفنس فورس کے ایک سابق سربراہ کوآسٹریلین امدادی کارکن زومی فرین کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا خصوصی مشیر نامزد کیا گیا ہے ۔

نئے آنے والے مہاجرین کی مدد کرنے والا کمیونٹی گروپ کس طرح کام کر رہا ہے؟

April 05, 2024 01:22 - 6 minutes - 7.4 MB

بہت سے پناہ گزینوں کے لیے، ایک نئے ملک میں زندگی کا آغاز کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے لیکن ایک معاون کمیونٹی بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہے۔ایک جدید پائلٹ پروگرام کے پیچھے یہی خیال ہے جو نئے آنے والے پناہ گزینوں کی ۱۲ ماہ تک مدد اور رہنمائی کی فراہمی کے لئے رضاکاروں کے چھوٹے گروپوں کی بھرتی کرتا ہے۔اس پروگرام کو وسعت دینے کی بے شمار تجاویز سامنے آرہی ہیں تاکہ آسٹریلین باشندوں کے لیے اپنے جاننے والے خاندان کے اراکین یا پناہ گزینوں کی کفالت کرنا آسان ہو ۔

ہفتہ رفتہ:05 اپریل 2024: نیو ساوتھ ویلز میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کا انتباہ

April 05, 2024 00:43 - 7 minutes - 6.52 MB

امریکہ نے اسرائیل کو اگلے چند گھنٹوں میں انسانی امداد کے راستوں میں اضافہ کرنے کا انتباہ دیا ہے ،ہاؤسنگ ایڈووکیٹ آسٹریلیا کے ریکارڈ پر بدترین ہاؤسنگ بحران کے بارے میں ایک آزادانہ انکوائری شروع کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

نیوز فلیش:04 اپریل 2024: غزہ میں آسٹریلوی رضاکارکی ہلاکت پر ردعمل، تائیوان میں زلزلہ

April 04, 2024 05:23 - 2 minutes - 2.65 MB

غزہ میں آسٹریلوی امدادی کارکن زومی فرانکورن کی اسرائیلی بمباری میں ہلاکت کی تحقیقات کے مطالبے ، زلزلہ زدہ تائیوان میں متاثرہ بلڈنگز کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع، آسٹریلیا میں نظام صحت کے میڈی کیئر عوامی بیمے میں تبدیلی کے اصلاحات کے مطالبات اور وزیراعظم انتھونی البنیزی نے مالی بجٹ میں صارفین کو انرجی بلز میں رعایت دینے کا عندیہ دیا۔

نیوز فلیش:03 اپریل 2024: غزہ میں امدادی کارکن کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا شفاف تحقیق کا مطالبہ

April 03, 2024 01:46 - 2 minutes - 2.33 MB

سامنتھا موسٹین اے او کو آسٹریلیا کا اگلا گورنر جنرل مقرر کرنے کا اعلان, وزیر اعظم انتھونی البانی نے آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے جواب طلب کیا ہے ,کئی روز کی شدید بارش وکٹوریہ کے متعدد ساحل تیراکی کے لئے خطرناک قرار . مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

پاکستان رپورٹ:ججز کو خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے مشتبہ خطوط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ

April 03, 2024 00:13 - 12 minutes - 22.4 MB

آٹھ ججز کو مشکوک خطوط کی موصولی کا مقدمہ درج ، کیا بشرہ بی بی کو زہر دیا گیا؟ مخصوص نشستوں کے معاملے پر نیا تنازعہ، قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کا تقرر

مستحق بچوں کے کپڑوں کی مفت سلائی کے ساتھ ساتھ انھیں عیدی دینے والا درزی

April 02, 2024 23:50 - 8 minutes - 14.8 MB

ملئے ایک ایسے درزی سے جو گزشتہ کئی برسوں سے خاص طور پر عید کے موقع پر استطاعت نہ رکھنے والے والدین کے بچوں کو کپڑے مفت میں سلائی کر کے دیتے ہیں یہی نہیں بلکہ جب وہ بچے سلائی شدہ کپڑے لینے دکان پہنچتے ہیں تو قیصر انھیں اپنی طرف سےعیدی بھی دیتے ہیں،

آسٹریلیا میں موسمی نزلہ زکام کے آغاز کے ساتھ ہی نئی ویکسین متعارف

April 02, 2024 05:58 - 3 minutes - 3.07 MB

آسٹریلیا میں موسمی نزلہ زکام کے آغاز کے ساتھ ہی اس سے بچاو کی نئی ویکسین متعارف کر دی گئی ہے جو دنیا بھر میں زیرگردش اس بیماری کے نئی طرز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

رمضان مارکیٹ لیکمبا: کھانے کے شوقین افراد کا سالانہ جشن

April 02, 2024 05:30 - 8 minutes - 7.1 MB

اس ماہ رمضان نائٹس لیکمبا میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے تاکہ وہ اپنا یومیہ روزہ افطار کر سکیں اور ہالڈن سٹریٹ کے ساتھ 70 سے زیادہ فوڈ سٹالز پر ثقافتی نمائش کا تجربہ کریں۔ مزید جانیئے اس پوڈکاسٹ میں۔

نیوز فلیش: منگل02 اپریل 2024: وکٹوریہ میں طوفان کی تباہی، غزہ جنگ اور جدید مجوزہ قانون

April 02, 2024 05:14 - 3 minutes - 2.77 MB

غزہ میں حکام کے مطابق جاری جنگ کے دوران ایک آسٹریلوی رضاکار کے بشمول ایک رفاحی ادارے کے پانچ کارکن اسرائیلی بمباری میں مارے گئے ہیں۔ وکٹوریہ میں شدید بادوباران کے باعث سیلاب کے خطرات باعث لوگوں کو متنبہ رہنے کا کہا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کیتھی گالاگھیر اس مجوزہ قانون کی تشہیر کر رہی ہیں جس کے تحت ارکان پارلیمان پر ضابطہ کار اور اخلاق کی پامالی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ ریاست کوئنزلینڈ میں دو افراد کی ایک سوئمنگ پول میں ہلاکت کے بعد سیفٹی اقدامات کے از سر نو جائزےپر غورکیا جارہا ہے۔

Understanding Australia’s precious water resources and unique climate - آسٹریلیا کے قیمتی آبی وسائل اور منفرد آب و ہوا کو سمجھنا ضروری ہے

April 02, 2024 04:49 - 10 minutes - 16.4 MB

Australia is the driest of all inhabited continents with considerable variation in rainfall, temperature and weather patterns across its different climate zones. Here's why this vast land boasts one of the planet's most unique climates. - آسٹریلیا تمام آباد براعظموں میں سب سے خشک ہے، جس کے مختلف علاقوں میں بارش، درجہ حرارت ، آب و ہوا اور موسم میں کافی فرق ہے۔ آسٹریلیا کی سرزمین اپنے انتہائی مختلف اور منفرد ماحولیات کی وجہ سے کرہ ارض پر الگ حیثیت کی حامل ہے۔

South Asian vendors shine at Ramzan Shopping Festival in Sydney - دیسی مبلوسات اور جیولری کی جگ مگ سے سجا سڈنی کا رنگا رنگ رمضان شاپنگ فیسٹیول

April 01, 2024 10:48 - 10 minutes - 9.7 MB

During Ramadan, as Muslims in Australia fast and prepare for Eid, Sydney hosts the Ramadan Shopping Festival, attracting a large crowd. Learn more about it in this podcast. - رمضان کے با برکت مہینے میں جہاں روزے دار اپنے مذہبی فرائض پوری عقیدت سے انجام دیتے ہیں، وہیں عید کی تیاریوں میں بھی مصروف نظر آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کی اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے سڈنی میں رمضان شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس سے عوام کی بڑی تعداد کو اپنی طرف مدعو کیا۔ مزید تفصیلات اس پوڈکاسٹ میں سنیے۔

75 years on, has NATO gained more relevance? - سرد جنگ کی ضرورت نیٹو 75 برس بعد کہاں کھڑا ہے؟

April 01, 2024 05:41 - 4 minutes - 4.28 MB

As NATO marks its 75th anniversary this week, it has evolved from a Cold War bulwark to a dynamic force welcoming new members Finland and Sweden in response to Russia's aggression. Founded in 1949 with a commitment to collective defence and peace, NATO's recent expansion represents a strategic shift, reinforcing unity against external threats, particularly from Russia. - زمانہ ء سرد جنگ میں ایک اسٹراٹیجیک ضرورت کا ملٹری اتحاد نیٹو اپنے قیام کا 75 واں سالانہ جشن ایسے موقع پر منا رہا ہے جب روسی...

اردو نیوز فلیش پیر یکم اپریل: غزہ میں اسرائیلی حملہ، اور اسرائیل میں نتین یا ہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

April 01, 2024 04:13 - 29 seconds - 651 KB

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، اسرائیلی وزیراعظم کوملک میں احتجاج کا سامنا، گولڈ کوسٹ کے ایک پول میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق، حکومت کا کہنا ہے کہ بڑی سپر مارکیٹوں کی چینز ختم کرنے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں

سارا دن سکرین پر دیکھنے سے آنکھوں میں تناؤ کا مسئلہ

March 29, 2024 02:52 - 3 minutes - 7.9 MB

اسکرین کے طویل وقت سے آنکھوں کا تناؤ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نیلی روشنی اس کی وجہ نہیں ہے ، اور بلیو بلاکرز حل نہیں ہیں۔

ہفتہ رفتہ : 29 مارچ 2024: میلبورن کے شمال میں میں ایک شخص کو گھر کے باہر گولی مار دی گئی

March 29, 2024 02:00 - 8 minutes - 7.56 MB

انڈیجنس اے ایف ایل کھلاڑی نسل پرستی کا شکار ,محصولات میں کٹوتی کے لئے چین سے مذاکرات جاری ,میلبورن کے شمال میں میں ایک شخص کو گھر کے باہر گولی مار دی گئی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

سپورٹس راونڈ اپ: کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2024-2025 کے سیزن کا اعلان کر دیا

March 28, 2024 23:19 - 8 minutes - 10.2 MB

پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر اور اسپنر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور پاکستان کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔

Rising chocolate prices bite as Easter approaches - کوکو کی خراب فصل سے افریقہ کے کسانوں سے لے کر چاکلیٹ کے خریدار تک پریشان

March 28, 2024 05:35 - 5 minutes - 5.95 MB

With the Easter season fast approaching, Australians are being warned that the price of chocolate is rising. That's because the key ingredient used to make it - cocoa - has surged to record levels, trading at more than AU$15,400 a tonne due to a poor harvest season in Africa. - آسٹریلیا بھر میں چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں میں بے چینی کی وجہ چاکلیٹ کی اونچی قیمتیں ہیں۔ عالمی زرعی کاروبار کی بینکنگ کمپنی RaboBank کے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چاکلیٹ کے اہم جزو کوکو کی قیمتیں دگنی سے بھی ز...

Thousands trapped for years in a 'fast-track' visa system - ہزاروں پناہ گزیں آسٹریلیا کے 'فاسٹ ٹریک' ویزا سسٹم میں برسوں سے پھنسے ہوئے ہیں

March 27, 2024 04:12 - 5 minutes - 12.8 MB

There are about 9,000 asylum seekers who arrived in Australia over a decade ago and who remain caught in a Coalition-era system designed to 'fast-track' their claims. Thousands of them were children when they first came to Australia; they're now young adults with restrictive six-month bridging visas, living with the fear they could be deported from the country they now call home. A group of crossbenchers and refugee advocates is demanding the Immigration Minister end the decade-long delay and...

نیوز فلیش: بدھ 27 مارچ 2024: کوئینز لینڈ میں سیاھون کی بس کو حادثہ ،13 افراد زخمی

March 27, 2024 02:19 - 2 minutes - 2.52 MB

وفاقی اپوزیشن نے حکومت کے امیگریشن ڈی پورٹیشن قوانین کو سینیٹ انکوائری کے لیے بھیج دیا ,لیبر آج پارلیمنٹ میں ایندھن کی بچت کے قوانین کو پیش کر رہی ہے ,کوئینز لینڈ میں سیاحون کی بس کو حادثہ کم از کم ۱۳ افراد زخمی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

نیوز فلیش: بدھ 27 مارچ 2024: کوئینز لینڈ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ ،13 افراد زخمی

March 27, 2024 02:19 - 2 minutes - 2.52 MB

وفاقی اپوزیشن نے حکومت کے امیگریشن ڈی پورٹیشن قوانین کو سینیٹ انکوائری کے لیے بھیج دیا ,لیبر آج پارلیمنٹ میں ایندھن کی بچت کے قوانین کو پیش کر رہی ہے ,کوئینز لینڈ میں سیاحون کی بس کو حادثہ کم از کم ۱۳ افراد زخمی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

پاکستان رپورٹ: عدالتی کیسز میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

March 26, 2024 22:26 - 10 minutes - 19.2 MB

بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ ,190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت , سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ، تحریک انصاف جلسے کی اجازت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

Australian Easter: Exploring social and cultural traditions beyond religion - آسٹریلین ایسٹر: مذہب سے ہٹ کر سماجی اور ثقافتی روایات کی تلاش

March 26, 2024 03:44 - 8 minutes - 13.2 MB

Easter holds great significance for Christians. Yet, for those of different faiths or non-religious backgrounds, it presents a chance to relish a four-day weekend, partake in family and social gatherings, engage in outdoor activities, and attend events where children take centre stage. Here's your essential guide to celebrating Easter in Australia. - ایسٹر کا تہوار عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن ، مختلف عقائد یا غیر مذہبی پس منظر رکھنے والوں کے لیے، یہ تہوار ایک طویل...

نیوز فلیش 26 مارچ 2024: جولین اسانج کو لندن میں حوالگی کے خلاف اپیل کے فیصلے کا انتظار

March 26, 2024 03:27 - 4 minutes - 9.24 MB

ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی حکومت نے امیگریشن قوانین کو پارلیمنٹ کے ذریعے پیش کردیا اور سرفنگ میں، کیلی سلیٹر نے رپ کرل پرو کے لئے بیلز بیچ پرآغاز کر دیا۔

نیوز فلیش: 25 مارچ 2024:ماسکو کے ایک کانسرٹ ہال پر حملے کے الزام میں چار افراد پر فردِ جرم عائد

March 25, 2024 04:45 - 3 minutes - 7.47 MB

حکومت کی فیئر ورک کمیشن سے مہنگائی کی شرح سے اجرتوں میں اضافے کی درخواست۔ ماسکو کے ایک کانسرٹ ہال پر حملے کے الزام میں چار افراد پر فردِ جرم عائد, عقیدے پر مبنی تنظیموں اور مذہبی اسکولوں میں امتیازی سلوک کے بارے آسٹریلیا کی قومی رپورٹ کے مطابق LGBTQ+ طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کا سامنا.

Canadian born Daniel Marc's 37-Year Deaf Reach mission: From Pakistan to Australia - سماعت سے محروم بچّوں کی تعلیم کے لئے 37 سال سے پاکستان میں مقیم ڈینئیل مارک آسٹریلیا میں آگاہی کی مہم پر

March 22, 2024 04:04 - 10 minutes - 18.5 MB

Canadian-born Daniel Marc Lanthier, who has been residing in Pakistan for 37 years, is currently in Australia leading an awareness campaign for hearing-impaired children. Alongside American parents of deaf children Richard and Heidi, he co-founded the Deaf Reach Program in Pakistan. Discover how Daniel is striving to empower deaf children. - پاکستان میں 37 سال سے مقیم کینیڈین نژاد ڈینیئل مارک لینتھیئر سماعت سے محروم بچوں کے بارے میں آگاہی مہم پر اس وقت آسٹریلیا آئے ہوئے ہیں۔ بہرے بچوں کے امری...

'Travelling is so hard': Changes to legislation could make a change for people with disability - سفر کرنا بہت مشکل ہے': قانون سازی میں تبدیلیاں معذور افراد کے لیےبہتری لا سکتی ہیں

March 22, 2024 02:27 - 5 minutes - 4.93 MB

Australia's public transport standards are set to undergo their first major reform in 20 years, to improve accessibility for people with disabilities. Advocates say the changes are on the right track, but want assurances they will be adopted efficiently and effectively. - آسٹریلیا کے پبلک ٹرانسپورٹ کے معیارات 20 سالوں میں اپنی پہلی بڑی اصلاحات سے گزرنے والے ہیں، تاکہ معذور افراد کے لیے رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں صحیح راستے پر ہیں، لیکن وہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ...